اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ستمبر 2020 میں 2365 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہیں۔
نئی رجسٹرڈ شدہ کمپنیوں میں 68 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 29 فیصد سنگل ممبر اور 3 فیصد کمپنیاں اَن لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسی ایشنز کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 99 فیصد کمپنیوں کے مالکان نے ایس ای سی پی آن لائن پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن کرائی، جبکہ 40 فیصد کمپنیاں ایسی تھیں جن کی رجسٹریشن کیلئے جس دن اپلائی کیا گیا اسی دن ہی ان کی رجسٹریشن ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے:
حصص کی مبینہ انسائڈر ٹریڈنگ، ٹی آر جی کے خلاف ایس ای سی پی کی تحقیقات شروع
گوگل کا آن لائن کاروباروں کی ترقی کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ
ایس ای سی پی کے مطابق ٹریڈنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ 414 انکارپوریشن کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، دوسرے نمبر پر 294 کمپنیاں تعمیراتی سیکٹر سے رجسٹرڈ ہوئیں۔ آئی ٹی سیکٹر سے 289، خدمات کے شعبے سے 226، رئیل اسٹیٹ سے 139، خوراک اور مشروبات کے شعبے سے 87، ایگری کلچر اور فارمنگ کے شعبے کی 73، ای کامرس سے متعلق 70 اور سیاحت سے متعلق 69 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔
اسی طرح 63 کمپنیاں ایجوکیشن سیکٹر، 61 انجنئیرنگ، 59 فارما سیوٹیکل، 46 ٹیکسٹائل، 42 ٹرانسپورٹ، 38 مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ، 37 کیمیکلز، 28 لکڑی کے کام سے متعلق، 35 کان کنی، 33 ہیلتھ کئیر، پاور جنریشن، کیبلز اور برقی مصنوعات کی 26، ایندھن اور توانائی کی 24، آٹو، الائیز، پیپر بورڈ کے شعبے سے 19، براڈکاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ سے 17، کاسمیٹکس سے بھی 17، سٹیل کے شعبے سے 14 جبکہ دیگر شعبوں سے 73 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔
سب سے زیادہ 812 کمپنیاں اسلام آباد، لاہور سے 764، کراچی سے 348، پشاور سے 183، ملتان سے 97، فیصل آباد سے 64، گلگت بلتستان سے 62، کوئٹہ سے 22 اور سکھر سے دو کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
مزید برآں ستمبر 2020ء کے دوران 43 بیرونی کمپنیاں نے پاکستان میں کاری کی، جن میں آسٹریلیا، چین، مصر، جرمنی، یونان، ایران، اٹلی، جاپان، نیدرلینڈز، ناروے، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور یمن کی کمپنیاں شامل ہیں۔