چین کیلئے کارگو فلائٹس، ریان ائیر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کرائے پر لے لیے

کورونا کے نتیجے میں سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے کے کئی طیارے فارغ کھڑے ہیں جنھیں کارگو طیاروں میں تبدیل کردیا گیا ہے، آئرش ائیر لائن کو یہ طیارے چار ماہ کے لیے کرایے پر فراہم کیے جائیں گے۔

768

کراچی : ریان ائیر (Ryanair) اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت آئرش فضائی کمپنی چین کے شہر ارومچی اور پاکستان کے درمیان کارگو پروازوں کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

معاہدے کے مطابق ریان ائیر کو پی آئی اے کے یہ طیارے چار ماہ کے لیے دیے جائیں گے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے ایک بیان میں بتایا کہ ”کورونا وباء کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے قومی ائیر لائن متعدد روٹس پر پروازیں نہیں چلا رہی جس کی وجہ سے کئی طیارے فارغ کھڑے ہیں لہٰذا ائیرلائن نے اپنے بوئنگ 777 مسافر طیاروں کو کارگو جہازوں میں تبدیل کرکے غیرملکی ائیرلائن کو کرائے پر دینے کا فیصلہ اُٹھایا ہے ۔”

یہ بھی پڑھیے :

یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث پی آئی اے کو بھاری مالی نقصان

 ٹرمپ نیویارک میں واقع پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں 

یہاں یہ بتانا مناسب ہو گا کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے 52 ٹن سامان کے ساتھ اُڑان بھرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریان ائیر کی جانب سے ان پروازوں کے ذریعے پاکستان چین کو خشک میوہ جات کی برآمد بھی کرے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا وباء کے باعث عالمی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار ہے مگر پی آئی اے نے دیگر ائیرلائنز کے ساتھ سٹریٹجک اشتراک قائم کرکے بحران سے فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here