پک اَپ گاڑیوں کی فروخت میں 39.37 فیصد اضافہ، سب سے زیادہ کونسی گاڑی فروخت ہوئی؟

715

اسلام آباد: ملک میں پک اَپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 39.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں ملک میں پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار تین ہزار 708 یونٹس جبکہ فروخت تین ہزار 936 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کاریں مہنگی کیوں ہیں؟

مستقبل قریب میں پاکستانیوں کا بجلی سے چلنے والی کاریں چلانے کا امکان کیوں نہیں؟ 

تین ماہ میں پاکستانیوں نے کتنی کاریں خریدیں اور سب سے زیادہ کون سی کار فروخت ہوئی؟

پہلی سہ ماہی میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.37 فیصد زیادہ رہی، گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پانچ ہزار 494 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار رہی جبکہ دو ہزار 824 یونٹس فروخت کیے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق صرف ستمبر 2020ء کے دوران ایک ہزار 367 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گذشتہ سال ستمبر میں محض 714 یونٹس پک اَپ گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سوزوکی راوی کے ایک ہزار سات سو تئیس یونٹس، ٹویوٹا ہائی لکس کے ایک ہزار سات سو دو یونٹس، جے اے سی کے ایک سو ساٹھ ، ڈی میکس کے چھیانوے اور ہونڈائی پورٹر کے دو سو پچپن یونٹس فروخت ہوئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here