لاس اینجلس: امریکا کی سب سے بڑی سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کے صارفین کی تعداد گذشتہ چار سال کے مقابلے میں سب سے کم ہو گئی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی پابندیوں میں نرمی، سٹریمنگ کمپنیوں کے درمیان مقابلہ اور ٹیلی ویڑن پر کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کی وجہ سے نیٹ فلیکس کے صارفین کی تعداد گذشتہ چار سال کے مقابلے میں سب سے کم ہو گئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ کے کاروباری اوقات میں بھی نیٹ فلکس کے حصص 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے رواں سال سب سے زیادہ منافع کمایا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود رہے اور وقت گزارنے کے لیے انہوں نے نیٹ فلکس استمال کیا۔