سوئس کمپنی پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کرے گی

803

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سوئس کمپنی نووارٹس (Novartis) نے پاکستان میں ادویات کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں کمپنی نے ادویات تیار کرنے کی سہولت حاصل کر لی ہے۔

مشیرِ تجارت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ نووارٹس کمپنی دنیا بھر میں اپنی ادویہ سازی کی صنعت کو توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے، پاکستان میں بھی کمپنی کی جانب سے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ریگولیٹری اصلاحات اور مقامی سطح پر مسابقت کو سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو سرمایہ کاری کے فروغ کی علامت ہے، ادویات تیار کرنے کی اجازت لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں مستقبل میں پاکستان کی فارما انڈسٹری میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here