اسلام آباد: سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں 72.29 ملین ڈالر مالیت کا سیمنٹ برآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 8.27 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 66.77 ملین ڈالر کا زمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
مقدار کے لحاظ سے پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات میں 30.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہانہ بنیادوں پر ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 23.85 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات سے 27.78 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ سال ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات سے 24.62 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔