مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ میں اضافہ

جولائی سے ستمبر 2020ء تک تجارتی خسارہ کا حجم 5.804 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 2.02 فیصد زیادہ

951

اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 5.804 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 2.02 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 5.689 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالر رہا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم  11.262 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here