ورلڈ بینک کی خیبر پختونخوا میں آرکیالوجی سائٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے فنڈز کی منظوری

1126

ہری پور: ورلڈ بینک نے ہری پور کی تحصیل خانپور میں واقع بھمبالہ اسٹوپہ کی کھدائی، مرمت اور دیکھ بھال کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی پشاور ڈاکٹر عبدالصمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھمبالہ اسٹوپہ ہری پور میں واقع سب سے خوبصورت سائٹ ہے، ورلڈ بینک کی جانب سے دی جانے والی رقم سے بھمبالہ اسٹوپہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

گزشتہ روز کینیڈین ہائی کمشنر، ڈنمارک، بلجیم اور فن لینڈ کے سفراء، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکرز نے خانپور میں واقعہ بھمبالہ اسٹوپہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے وفد کو بھمالہ اسٹوپہ سائٹ پر ہونے والے کام سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ بینک کی جانب سے تعاون پر ان کے شکر گذار ہیں، بھمالہ اسٹوپہ پر اگلے کچھ دنوں میں کام شروع ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here