حبکو کی جانب سے پانچ ارب مالیت کے سکوک بانڈ کا اجراء حتمی مراحل میں

سکوک سے جمع ہونے والی رقم کو کمپنی کی موجودہ سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا

665

کراچی: ملک کی سب سے بڑی آئی پی پی حب پاور کمپنی کی ملکیتی کمپنی حب پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے اسلامی شریعہ کمپلائنٹ سکوک بانڈ کا اجراء حتمی مراحل میں ہے۔

سکوک کے اجراء سے کمپنی کی اسلامی مالیاتی صنعت اور اسلامی فنانسنگ میں گہری دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔

سکوک کے اجراء کیلئے ابتدائی طور پر پانچ سال کی مدت کیلئے پانچ ارب روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے جس کیلئے میزان بینک بطور شریعہ ایڈوائزر اور عارف حبیب لمیٹڈ مالیاتی اداروں، سرمایہ کار کمپنیوں اور دیگر اہل اداروں سے سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے بطور منتظم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

سکوک سے جمع ہونے والی رقم کو کمپنی کی موجودہ سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے ترقی کی جارحانہ منصوبہ بندی اور کمپنی کے حصص میں اضافہ پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ حبکو، تھرمل انرجی، متبادل انرجی اور واٹر ٹریٹمنٹ کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

کمپنی کی حب، نارووال اور آزاد کشمیر میں اپنے چار پلانٹس کے ساتھ موجودہ پیداواری صلاحیت 2920 میگا واٹ ہے۔

حبکو پاکستان کی واحد کمپنی جس کے چار منصوبے حب میں واقع کوئلے سے چلنے والا چائنا پاور حب جنریشن کمپنی، تھر انرجی لمیٹڈ، تھل نووا پاور تھر لمیٹڈ اور تھر بلاک ٹو میں واقع سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سی پیک میں شامل ہیں۔

تھر بلاک ٹو میں واقع 330 میگا واٹ کے دونوں پاور پلانٹس نے کامیابی سے فنانشل کلوز حاصل کر لیا ہے اور توقع ہے دونوں پلانٹس 2021ء اور 2022ء میں کمرشل آپریشن شروع کر دیں گے۔

توانائی کیلئے ایندھن کا مقامی ذریعہ ہونے کے ناطے تھر کول میں بجلی کی پیداوار اور کان کنی کے منصوبوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبے ملک کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور ان سے زرِمبادلہ میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔ کمپنی اپنے پلانٹس کے قریبی علاقوں میں صحت، تعلیم، روزگار، انفرااسٹرکچر کے شعبوں اور سماجی ترقی کے پروگراموں میں بھی سرگرم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here