ٹیکسٹائل سیکٹر میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد بنگلہ دیش اب کاریں بنائے گا

843

ڈھاکہ: جنوبی ایشیا کی معیشتوں میں خود کو منوانے کے لیے بنگلہ دیش نے آٹوموٹیو مارکیٹ میں پنجہ آزمائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے 2021$ء میں مقامی کمپنی کی تیار کردہ پہلی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی ایک ریسرچ ویب سائٹ کے مطابق ملک کی سڑکوں پر 79 فیصد موٹرسائیکلیں دوڑتی نظر آتی ہیں جبکہ مسافر گاڑیوں کا شرح صرف پانچ فیصد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی طرح بنگلہ دیش میں بھی زیادہ تر لوگ درآمدی گاڑیوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں تاہم اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ بنگلہ دیش میں ٹویوٹا، ٹاٹا، ہونڈا، مٹسوبشی اور سوزوکی جیسی کمپنیاں بھی اپنی گاڑیاں فروخت کر رہی ہیں لیکن کوئی  مقامی کمپنی ابھی تک معیاری گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف نہیں کرا سکی۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر کی کارروائی، مشکوک دستاویزات پر بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز سمیت 19 گاڑیاں ضبط

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی بنگلہ دیش کیلئے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

تین ماہ میں پاکستانیوں نے کتنی کاریں خریدیں اور سب سے زیادہ کون سی کار فروخت ہوئی؟

ایک غیرملکی ویب سائٹ Carspirit.com کے مطابق دراصل بنگلہ دیش میں آٹو انڈسٹری ترقی کر رہی ہے۔ اس ترقی کا عمل مزید تیز کرنے کیلئے بنگلہ دیش نے 2021ء میں مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر صنعت نورالماجد محمود ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی ملکیتی کمپنی پراگتی انڈسٹریز لمیٹڈ (Pragati Industries) مٹسوبشی کارپوریشن کے اشتراک  سے آئندہ سال مقامی سطح پر گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کا آغاز کرے گی۔

وزیر صنعت نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری ڈویلپمنٹ پالیسی 2020ء کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ بنگلہ دیش آئندہ سال سے مقای سطح پر گاڑیاں بنانے کا آغاز کرے گا۔

البتہ وزیر صنعت نے گاڑی کا نام، خصوصیات یا برانڈ کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں لیکن انہوں نے یقین دلایا کہ منصوبے پر کام جاری ہے اور جلد ہی پہلی مقامی کار ڈویلپمنٹ اور ٹیسٹنگ کے مراحل میں داخل ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here