روس، کورونا کی دوسری ویکسین رجسٹرڈ، تیسری پر کام جاری

725

ماسکو: روس نے کورونا وائرس کی دوسری ویکسین جاری کر دی۔

روس میں ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ولادی میر پوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کی دوسری ویکسین رجسٹر کروا لی ہے جبکہ تیسری ویکسین پر بھی کام جاری ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی کورونا وائرس ویکسین کا نام ایپی ویک کورونا ہے، پہلی تیار شدہ ویکسین کے ٹرائل کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے رواں برس اگست میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

یہ مدافعتی ویکسین روسی ماہرینِ حیاتیات و متعدی امراض کی زیرِ نگرنی تیار کی گئی ہے۔ اس ویکسین کے مزید نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے مختلف مگر محدود انسانی گروپوں پر باضابطہ طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ روسی حکام نے ویکسین کا نام ‘سپوتنک پانچ‘ رکھا ہے۔ سپوتنک 1957ء میں سابقہ سوویت یونین دور کا خلا میں بھیجا جانے والا پہلا راکٹ تھا۔

روسی ویکسین کے جاری تجربات پر ایک مرتبہ پھر مغربی حیاتیاتی سائنسدانوں نے گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ روس نے مغربی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مغربی ممالک روس کی حیران کن پیش رفت کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششوں میں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here