پاکستان، سعودیہ کا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

625

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنئیر عبداللہ امر السواہا کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادرِ اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے، اس لیے وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دینے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے نوجوان باصلاحیت ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں وسعت تاریخی اہمیت کی حامل ہے، مذکورہ شعبے میں تعاون بڑھانے سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کو فائدہ ہو گا۔ سعودی وزیر نے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here