ریمڈیسیور کورونا کے مریضوں پر کم موثر ہونے کا انکشاف

605

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور جسے کووڈ۔19 کی بیماری کے لئے موثر دواﺅں میں شامل تصور کیا جاتا ہے، عملی طور پر اس بیماری سے ہونے والی اموات روکنے میں بہت کم موثر ثابت ہوئی ہے۔

ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس دوا نے ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں پر بہت کم یا پھر کچھ بھی اثر نہیں کیا۔ اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کا آزمائشی تجربہ 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار مریضوں پر کیا گیا۔

قبل ازیں امریکہ میں ہونے والی دو بڑی مطالعاتی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا مریضوں کے ہسپتال میں قیام کی مدت کو کم کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ دوا امریکی دوا ساز کمپنی گیلاڈ سائنسز نے ایبولا وائرس کے مریضوں کے لئے تیار کی تھی تاہم  امریکی حکومت نے اس کے کورونا وائرس کے مریضوں پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کووڈ۔19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تو ان پر بھی اس دوا کا استعمال کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here