وزٹ ویزا پر یو اے ای جانے والوں کیلئے پی آئی اے کا ہدایت نامہ جاری

628

اسلام آباد: وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کے لئے تازہ ہدایات جاری کی ہیں جس پر عمل درآمد لازم ہو گا۔

ہدایات کی روشنی میں متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافر کے پاس کم از کم دو ہزار درہم ہونا لازمی ہو گا۔ مسافر کے پاس شو منی کے علاوہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ بھی لازمی ہو گی۔

ہوٹل کے بجائے کسی کے پاس ٹھہرنے کی صورت میں رہائشی پتہ کی تفصیلات دینا بھی لازم ہوگا۔ پی آئی اے انتظامیہ بورڈنگ سے قبل یا پاکستانی امیگریشن حکام مسافروں کی شرائط کا پورا ہونا چیک کر سکتے ہیں-

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here