جی 20 وزرائے خزانہ اجلاس، غریب ملکوں کو قرض ادائیگی میں مزید چھ ماہ مہلت دیدی

690

ریاض: گروپ 20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز نے سعودی عرب کی قیادت میں آن لائن اجلاس میں شرکت کی جس میں بین الاقوامی معیشت کے نئے افق، درپیش خطرات اور کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے گروپ کے لائحہ عمل میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد الجدعان اور گورنر ساما احمد الخلیفی نے کی ہے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جی 20 نے انتہائی غریب ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید چھ ماہ کی توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ جی 20 کے وزرائے خزانہ نے اجلاس میں مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی فنڈنگ اور رکن ملکوں کی ضروریات کی تکمیل کا تجزیاتی مطالعہ تیار کرے۔ وزرائے خزانہ نے عالمی بینک سے اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ جی 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل وزرائے خزانہ کا ایک اور ہنگامی اجلاس ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here