گوگل کا آن لائن کاروباروں کی ترقی کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ

655

کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ  اور آن لان کاروبار میں مدد کے لیے 11 لاکھ ڈالر کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل دونوں خطوں میں ڈیجیٹل صلاحیتوں میں بہتری کے لیے ہزاروں کاروباروں کو تین ملین ڈالر قرض بھی دے گا جن میں سے دو ملین ڈالر مصر کو دیئے جائیں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سرچ انجن گوگل نے گزشتہ روز بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث رواں سال خطے میں آن لائن سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ چھ ملین ملازمتیں بھی خطرے میں ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ 2021ء کے اختتام تک گوگل کا امدادی پروگرام مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں ایک ملین کمپنیوں یا افراد کو ملازمتوں کی تلاش اور آن لائن کاروبار کے لیے ان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں بہتری لانے میں مدد کرے گا نیز خطے کی حکومتوں اور کاروباروں کی مدد کے لیے 9 ملین ڈالر اشتہارات اور گرانٹ کی مد میں الگ سے فراہم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here