نجی کمپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر قائد کی میپنگ کرے گی ، پروٹو ٹائپ تیار

کراچی فیوچرز نامی کمپنی اوپن ٹیکنالوجی کے ذریعے ان عوامل سے متعلق تحقیق اور ڈیٹا اکٹھا کرے گی جو کراچی والوں کی زندگی پر اثرا انداز ہوتے ہیں، حاصل ہونے والے ڈیٹا کو کمرشل کمپنیاں اور پالیسی ساز ادارے، کاروبار کو ترقی دینے اور شہر سے متعلق درست اقدامات اُٹھانے کے لیےاستعمال کرسکیں گے

809

کراچی : شہر قائد میں سرسبز مقامات کی نشاندہی کے مقصد سے سیٹلائٹ تصاویر اور ریموٹ سینسنگ کے ذریعے شہر کی میپنگ کے لیے ٹیکنالوجی پروٹو ٹائپ تیار

یہ پروٹوٹائپ ‘ کراچی فیوچرز ‘ نےتیار کیا ہے جو کہ جو کہ ایک ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کا ادارہ ہے اور کراچی کے سماجی و معاشی مسائل کا گہرائی سے quantitative  اورqualitative سروے تجزیہ کرنا چاہتا ہے۔

فی الوقت یہ ادارہ ماحولیات پر اثر انداز ہونے والے عوامل جیسا کہ شہر میں سبزے والے مقامت، زمینی درجہ حرارت، اربن ہیٹ آئی لینڈ افیکٹ، شہری آبادی کا تجزیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے مگر جلد ہی شہر کراچی کے دیگر معاملات سے متعلق بھی ڈیٹا کیا جائے گا۔

پرافٹ سے گفتگو میں ‘ کراچی فیوچرز ‘ کے شریک بانی حشام ساجد کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں کنثیومر ڈیٹا اور میٹرکس کی بہت اہمیت ہے۔

کمپنیاں صارفین کے رویوں کو سمجھنے کے لیے ڈیٹا کے حصول کے لیے بے پناہ پیسہ خرچ کررہی ہیں ۔ ہمارا کام ان کمپنیوں کو یہ بتائے گا کہ وہ کس کو کیا چیز فروخت کر رہی ہیں اور کرسکتی ہیں اور یہ کام بہت سستے داموں کیا جائے گا۔ ہماری زیادہ تر ڈیٹا عوام کے لیے مفت میں دستیاب ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ ‘ کراچی فیوچرز ‘ کا یہ منصوبہ کراچی شہر سے متعلق موجود ڈیٹا میں کمی کو پورا کرے گا۔ مثال کے طور پر ماحول سے متعلق ڈیٹا کو ائیر کوالٹی انڈکس تک محدود کردیا گیا ہے لیکن ‘ کراچی فیوچرز ‘ کا یہ منصوبہ ائیر کوالٹی انڈکس کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ اربن ہیٹ آئی لینڈ افیکٹ، شہری آبادی سے متعلق ڈیٹا کو بھی اپ ڈیٹ کرے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ‘ کراچی فیوچرز ‘ کا یہ منصوبہ شہر قاٗئد سے متلعق ہر قسم کے ڈیٹا کے حصول کے خواہشمندوں کے لیے ‘ون سٹاپ شاپ’ کا کام کرے گا۔

یہ منصوبہ اوپن ڈیٹا اور اوپن ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا اور اس کے تحت شہر کا ڈیٹا وقت پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔

انکا کہنا تھا کہ ‘ کراچی فیوچرز ‘ میپنگ اور ٹریکنگ کے ذریعے شہر قائد کے مسائل حل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ منصونہ کثیر الجہتی سٹیک ہولڈرز کو شہر کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ پالیسی سازوں کو بھی مدد فراہم کرے گا اور عوام کو اس قابل کرے گا کہ وہ ان کا احتساب کرسکیں۔

اس کے علاوہ یہ منصوبہ کراچی میں کام کرنے والی کمپنیوں کو شہر کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا  جس کے باعث انہیں ترقی کرنے میں آسانی ہوگی ۔

‘ کراچی فیوچرز ‘ کے شریک بانی اور ڈائریکڑ پریش چودھری کا پرافٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انکا منصوبہ ان عوامل پر تحقیق کرے گا جو کراچی والوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں تاکہ شہر کوبہتر بنایا جاسکے ۔ فی الحال اس منصوبے کا پروٹو ٹائپ ماحول سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام کرے گا مگر بعد میں دیگر شعبہ جات اور معاملات کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here