لاہور : دراز ڈاٹ پی کے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر جعلی فالووز، لائکس، اور ویوز کی فروخت میں معاون کا کردار کرنے لگا۔
ای کامرس سائٹ پر اس کام میں NextGenTech اور Garden Seeds نامی سیلرز سمیت متعدد کمپنیاں ملوث ہیں اور اس چیز کی سے سب سے پہلے نشاندہی Xaxis associate کے بزنس ڈائریکٹر غلام جیلانی کوٹھاری نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کی تھی۔
جعلی لائکس اور فالووز کا استعمال ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو زیادہ فالوورز کی تعداد دکھا کر اشتہارات کے حصول کے لیے کیا جاتا ہے، یہ ایسا دھندہ ہے جو پوری دنیا میں اشتہاری کمپنیوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے کے لیے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لائف انشورنس کمپنیاں کیسے جعلسازی کرتی ہیں؟
سائبرسیکیورٹی فرم Cheq کی رپورٹ کے مطابق جعلی فالوورز کی وجہ سے اشتہاری کمپنیوں کو صرف سال 2019ء میں 1.3 ارب ڈالر کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔
پاکستان میں علی بابا گروپ کی ای کامرس کمپنی دراز ڈاٹ پی کے فالووز فروخت کرنے کے کاروبار کرنے والے سیلرز کو اپنے ہاں جگہ دے کر اس فراڈ میں سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔
NextGenTech نے اپنی سروسز کے حصول کے خواہشمند افراد کو دراز ڈاٹ پی کے کی جانب سے جواب کا انتظار کرنے کے بجائے براہ راست اس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے اور یہ 100 آرگینک ٹک ٹاک فالورز فراہم کرتی ہے۔
اس کے برعکس Garden Seeds نامی کمپنی ایک ہزار فالوورز فراہم کرتی ہے جو تمام بیرون ملک مقیم ہوتے ہیں۔
اس قسسم کا فراڈ Upfluence یا Traackr نامی سافٹ وئیرز کی مدد سے پکڑا جا سکتا ہے مگر فراڈ میں ملوث کمپنیاں اور افراد اشتہاری ایجنسیوں کی اس ضمن میں عدم دلچسپی کا خوب فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور جعل سازی کا شکار ہونے والی اشتہاری کمپنیاں ان سافٹ وئیرز کے استعمال کی مد میں سرمایہ کاری نہ کرکے وہی کاٹ رہی ہیں جو ان کی جانب سے بویا جا رہا ہے۔