پشاور: پاکستان کسٹمز کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاک افغان سرحد طورخم پر پیاز اور ٹماٹر کے ٹرک بر وقت کلیئر کیے جا رہے ہیں، فی الوقت بارڈر پر پیاز اور ٹماٹر کا کوئی ٹرک کلیرنس کے لیے موجود نہیں۔
یہ بات کسٹم حکام نے اس حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں بتائی۔
حکام کے مطابق گذشتہ 10 دنوں میں 27000 ٹن پیاز لانے والے 708 ٹرک کلیئر کیے گئے جبکہ اس عرصے میں 22 ہزار ٹن ٹماٹر لانے والی 648 گاڑیاں بھی کلیئر کی گئیں۔
کسٹم حکام کے مطابق خراب ہونے والی اشیائے خوراک کی کلیرنس عام طور پر اسی دن ہی کی جاتی ہے۔