جنوبی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات اور ان ممالک سے درآمدات میں کمی

613

اسلام آباد: جنوبی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات اور ان ممالک سے درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک کی مدت میں جنوبی اور وسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، ایران، سری لنکا اور دیگرعلاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 248.73 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 371.52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس عرصہ میں افغانستان کو 123.75 ملین ڈالر، بھارت کو 0.512 ملین ڈالر، بنگلہ دیش کو 85.88 ملین ڈالر، اور سری لنکا کو 28.77 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ممالک سے درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک کی مدت میں جنوبی اور وسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، ایران، سری لنکا اور دیگرعلاقائی ممالک سے درآمدات کا حجم 64.79 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 225.22 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here