جاز کا کراچی چیمبر کے ممبران کیلئے 35 فیصد رعایت کا اعلان

877

کراچی: ٹیلی کام کمپنی جاز نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ممبران کو 35 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

جاز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر شارق وہرا و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے کاروباری اور صنعتکار براداری سے متعلق جاز کی مخصوص خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران صدر کے سی سی آئی شارق وہرا نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جائے تاکہ صارفین، بالخصوص وہ جن کا تعلق تاجر و صنعتکار برادری سے ہے، جدید ترین سولوشنز سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس سلسلے میں کے سی سی آئی اور موبی لنک جاز کے نمائندوں نے ایک مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) کے اہم نکات پر بھی بات چیت کی جس پر جلد دستخط متوقع ہیں تاکہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہو۔

کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی نے کاروباری منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے اور پیداواری صلاحیت سمیت کارکردگی کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here