اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی میں بجلی کے نرخوں میں 0.83 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا کھریلو اور کمرشل تمام صارفین پر ہو گا۔
24 ستمبر کو نیپرا نے سہ ماہی بنیادوں پر 1.6 روپے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی تھی جس کے بعد صارفین سے 164.870 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔
ترجمان ییپرا نے کہا تھا کہ مالی سال 2019-2020 کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی نئی ایڈجسٹمنٹ اوسط 1.62 روپے کلوواٹ فی گھنٹہ کے حساب سے عائد کی گئی ہے۔