‘بنڈل آئی لینڈ سے 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی’

769

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری پاکستان آئے گی جس سے ملک کی مجموعی معیشت کو فائدہ ہو گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ ایکوفرینڈلی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے وفاقی حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے گی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ حکومت کی آمدن میں بھی اضافہ کرے گا اور یہ اہم ترین سیاحتی مقام بنے گا، منصوبہ 50 لاکھ سیاحوں کو راغب کرے گا، اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے کئی لوگ پہلے ہی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر تیزی سے کام مکمل ہو، اس کا مقصد آئی لینڈ پر دو نئے شہروں کی تعمیر ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ منصوبے سے تقریباََ ڈیڑھ لاکھ نوکریاں بھی پیدا کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ وہ جلد سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ بنڈل آئی لینڈ سندھ حکومت کا حصہ رہے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ کا علاقہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی حدود میں آتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) غیرضروری طور پر اس کو ایک مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here