کویت، حکومت کا ہر شہری کو سالانہ 50 ہزار ڈالر دینے پر غور

1351

کویت سٹی: کویت میں حکومت سبسڈیز ختم کرکے ملازمت کی عمر والے تمام شہریوں کو زندگی بھر کیلئے سالانہ 50 ہزار ڈالر دینے کے پروگرام پر غور کررہی ہے۔

کویتی جریدے القبس کے مطابق حکومت نے نئے پروگرام کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت کویتی شہریوں کو دی جانے والی ہر طرح کی سبسڈی ختم کرکے اس کی جگہ سالانہ 50 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

کویتی جریدے نے ملک میں قومی پالیسی کے مطالعات کی سپیشلسٹ ویب سائٹ ’کویت امپیکٹ‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ’کویت کی خاطر نئے افکار‘ ہے۔

یہ فیصلہ دولت کی تقسیم کو زیادہ منصفانہ بنانے اور سبسڈی پر خرچ ہونے والی رقم بچانے کی غرض سےکیا گیا ہے۔ کویتی حکومت کا مقصد اس پروگرام کی مدد سے قومی معیشت کی تنظیم نو کرنا  اور معاشی بحران کے بھنور سے نکلنے کی کوشش کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here