سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی تیزی سے کاروبار گرین زون میں بند

953

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی اور تیزی کا رجحان برقرار رہا لیکن کاروبار کا اختتام 55 پوائنٹس برتری سے گرین زون میں ہوا۔ 

گلوبل ایکویٹی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ خام تیل کی قیمتیں مزید کمی کا شکار ہوئیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 1.20 فیصد اضافے سے 39.70 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 1.16 فیصد اضافے سے 41.77 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں دن بھر اتار چڑھاؤ کا رجحان دکھائی دیا، انڈیکس میں 503 پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی ہوئی اور انڈیکس 38568 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، مارکیٹ میں 276 پوائنٹس کی برتری بھی آئی جس سے انڈیکس 39349 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا لیکن آخر میں کاروبار 55 پوائنٹس اضافے سے گرین زون میں بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 178 پوائنٹس اضافے سے یہ 61966 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 61 پوائنٹس برتری سے یہ 27856 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 409.94 ملین شئیرز سے کم ہو کر 400.95 ملین شئیرز ہوگئے تھے۔ ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، یونیٹی فوڈ لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کاروباری میں نمایاں دکھائی دیے۔

سیمنٹ، انشورنس اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کے شعبوں نے کاروبار کو گرین زون میں لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کیا، کمپنیوں کے مابین بینک الفلاح لمیٹڈ، اینگروکارپوریشن لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان بھی مثبت تجارت کرنے میں مددگار ثابت ہوئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here