سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر

576

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معروف ماہر معاشیات اور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کو اپنا معاونِ خصوصی برائے ریونیو تعینات کر دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاونِ خصوصی برائے ریونیو کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔

ڈاکٹر وقار مسعود نے بوسٹن یونیورسٹی امریکہ سے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ کراچی یونیورسٹی سے اکنامکش میں ماسٹرز اور ایل ایل بی ہیں، ڈاکٹر وقار سرکاری و نجی شعبے میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here