چین، فائیوجی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پانچ لاکھ  سے زائد بیس سٹیشن قائم

659

اسلام آباد: چین نے فائیوجی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تیزی سے کام جاری رکھتے ہوئے 13ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ فائیو جی نیٹ ورک بیس سٹیشن بنا لئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ فائیوجی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک پر منسلک آلات کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر لیو لہیونگ نے کہا کہ چین نے فائیوجی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا ایک ماڈل تشکیل دیا ہے جس سے معلوماتی ذرائع میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

اس کے علاوہ 13ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران چین نے متعلقہ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی سہولیات کو فروغ دینے اور  فائیوجی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی کو تیز کرنے کے لئے ٹھوس بنیاد رکھنے اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here