حکومت نے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی فروخت پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا

گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے رقم کا لین دین صرف بنکنگ چینل کے ذریعے ہوگا، حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

1107

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کار ڈیلرز پر گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے رقم کا لین دین بینکنگ چینلز کے بجائے  کسی اور ذرائع سے کرنے پر پابندی لگا دی۔

ایف بی آر نے سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی فروخت پر کمائے جانے والے منافع پر 17 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ کار ڈیلرز کو خریداروں سے سیلز ٹیکس کی وصولی سے بھی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیے:

انڈس موٹر کمپنی کا مشکلات کا شکار ڈیلرز کیلئے سپورٹ پیکج کا اعلان

پاکستانی کمپنی جو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر سٹیل انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے

اس پیش رفت پر کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا یہ اقدام ان لوگوں کو مزید مشکل میں ڈال دے گا جو پہلے ہی پانچ ماہ سے کاروبار میں مندی جھیل رہے ہیں۔

تاہم کچھ ایسے بھی کارڈیلرز ہیں جن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے 17 فیصد ٹیکس سے کاروبار کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کاروں کی خرید و فروخت کے لیے بینکنگ چینل کے استعمال کو لازم ٹھہرا کر اس طرح کی ٹرانزیکشنز سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here