چین کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعدد 28.5 کروڑ تک پہنچ گئی

767

بیجنگ: چین کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 28.5 کروڑ تک پہنچ گئی جو ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد کا 30 فیصد ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے دیہی علاقوں میں مقیم انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 8.5 کروڑ کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں انٹرنیٹ صارفین کے تناسب میں پائے جانے والے فرق میں کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کا فروغ ان علاقوں میں غربت میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے دیہی علاقوں میں آگاہی زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور مختلف آگاہی مہموں میں دیہی علاقوں کے مکینوں تک رسائی میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی شعبے کی آگاہی کی مہموں میں دیہی علاقوں کے انٹرنیٹ صارفین پر خاص طور سے توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور عوام کی طرف سے ان مہموں پر بہت اچھا ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس بات کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی ایک تہائی تعداد نے زرعی مصنوعات کی خریداری کے لئے آن لائن پلیٹ فارمز سے رجوع کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھا کر دیہی علاقوں میں ملازمتوں کی فراہمی کے ذریعے غربت میں کمی، سماجی تحفظ اور صحت کی سہولیات اور بچوں کو تعلیم تک بہتر رسائی دی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here