انقرہ: کسی زمانے میں یورپ کا مرد بیمار کہلانے والا ترکی اب معاشی طور پر خوب توانا ہو چکا ہے اور اب تجارت سمیت ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔
ترک ایکسپورٹرز یونین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی برآمدات کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی موٹر ساز صنعت کی برآمدات ستمبر 2020ء میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 68.7 فیصد کے اضافے سے ایک ارب 544 ملین 45 ہزار ڈالر سے بڑھتے ہوئے 2 ارب 605 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اس ضمن میں سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کو کیں جس کا حصہ 334 ملین 2 لاکھ 76 ہزار ڈالر ہے۔ اس کے بعد فرانس، برطانیہ، اٹلی، سپین، پولینڈ، سلووینیا، بیلجیم، امریکہ اور رومانیہ کا نمبر آتا ہے۔