ستمبر میں ملکی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت چھ فیصد بڑھ گئیں

اگست میں بڑی گراوٹ کے بعد ستمبر میں برآمدات کا بڑھنا خوش آئند مگر بہتری کی گنجائش باقی ہے، ہمارے پاس بیچنے کو بہت سامان ہے برآمد کنندگان زیادہ سے زیادہ آرڈر حاصل کریں : مشیر تجارت

1325

کراچی : پاکستانیوں کے لیے معیشت سے اچھی خبر ہے اور وہ یہ کہ ماہ ستمبر میں ملکی برآمدات گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت چھ فیصد زائد یا ایک ارب 87 کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی مالیت کی ریکارڈ کی گئیں۔

یہ خوشخبری وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بذریعہ ٹویٹ دی جس میں انہوں نے جہاں برآمدات میں اضافے کی نوید سنائی وہیں مزید بہتری کی ضرورت کی یاد دہانی بھی کروائی۔

اپنی ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ماہ ستمبر کے برآمدات کے نتائج اگست کی پندرہ فیصد گراوٹ سے بہت بہتر ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ہمارے پاس بہت سا سامان ہے جسے برآمد کیا جاسکتا ہے”۔

یہ بھی پڑھیے :

حکومت کا پاک افغان تجارت کے لیے غلام خان بارڈر بھی کھولنےکا فیصلہ

سی پیک پر پیشرفت سست ہوگئی؟ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا بڑا بیان سامنے آگیا

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ بیرونی دنیا سے زیادہ سے زیادہ آرڈر حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اکتوبرمیں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہاں یہ بات بتانا بہتر ہوگا کہ جولائی میں برآمدات میں اضافہ  کے بعد اگست میں ان میں زبردست کمی واقع ہوگئی تھی۔ ماہرین کے مطابق رواں برس کے آٹھویں ماہ  میں برآمدات کا مالی حجم 1.58 ارب ڈالر تھا جو کہ گزشتہ برس کے اسی مہینے کی نسبت پبدرہ فیصد کم تھا ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here