ز ین العابدین قریشی ایک بار پھر اوگرا کے ممبر آئل تعینات کردیے گئے

اوگرا ممبر آئل کی نشست رواں برس مئی سے خالی پڑی تھی، سلیکشن کمیٹی کے نامزد کردہ تین ناموں میں سے زین العابدین کو اس عہدے پر تعیناتی کے لیے چن لیا گیا، وہ اس سے پہلے 2007 میں بھی اس عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

890

اسلام آباد : کابینہ ڈویژن نے زین العابدین قریشی کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں بطور ممبر آئل تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اس عہدے پر اس مرتبہ ان کا تقرر تین سال کے لیے کیا گیا ہے، اس سے پہلے وہ 2007ء میں بھی اسی عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

زین العابدین قریشی 13 سالوں سے اوگرا میں مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور اس مرتبہ ممبر آئل تعینات ہونے سے پہلے وہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں سینئیر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے ۔

زین العابدین  نے کیمیکل انجینئرنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں اوروہ مختلف انتظامی عہدوں پر کام کا 16 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے قلات میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

گیس پرچلنے والے بجلی گھروں کے آڈٹ کا فیصلہ

یہاں یہ بھی بتانا ضروری ہو گا کہ اوگرا میں ممبر آئل کی نشست 16 مئی 2020ء سے خالی تھی جس پر تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن نے 19 جنوری کو ایک اشتہار جاری کیا تھا جس کے جواب میں آخری تاریخ ( تین فروری ) تک 18 درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس پر وزیراعظم عمران خان نے اوگرا ممبر آئل کے انتخاب کے لیے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایک سیلیکشن کمیٹی قائم کر دی جس نے امیدواروں کی اسناد کا تفصیلی جائزہ اور انٹرویو لینے کے بعد تین امیدواروں کے نام فائل کیے۔

ان اُمیدواروں میں زین العابدین قریشی ، ضیاء الحق مرزا اور عاصم نیازی شامل تھے مگر حتمی فیصلہ زین العابدین کے حق میں ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here