آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 15 فیصد کمی

632

اسلام آباد: گذشتہ مالی سال کے لئے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدن میں 15 فیصد کمی ہوئی۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران کمپنی کو 100.1 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا اور اس کی فی حصص آمدنی 23.27 روپے رہی جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران او جی ڈی سی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی 118 ارب روپے جبکہ فی حصص آمدن 27.53 روپے رہی تھی۔

اسی طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خالص آمدنی میں تقریباً 18 ارب روپے یعنی 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کے لئے 2.50 روپے فی حصص حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے جس سے مالی سال 2020ء کے لئے کیش ڈیوڈنڈ کا حجم 6.75 روپے فی حصص رہا جبکہ مالی سال 2019ء کے لئے کمپنی نے اپنے حصہ داروں کو 11 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here