حبکو نے تھر بلاک ٹو میں 330 میگا واٹ تھل نووا پاور پراجیکٹ کا فنانشل کلوز حاصل کر لیا

888

کراچی:  پاکستان کی سب سے بڑی آئی پی پی حبکو کی ذیلی کمپنی تھل نووا پاور پراجیکٹ پرائیوٹ لمیٹڈ  (TNPTL) نے تھر بلاک ٹو میں 330 میگا واٹ  پاور پراجیکٹس کا فنانشل کلوز حاصل کرکے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

اس بات کا انکشاف اسلام آباد میں پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا  کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

حبکو، تھل لمیٹڈ، نووا ٹیکس لمیٹڈ، چائنا مشینری انجینیئرنگ کارپوریشن اور ڈیسکون انجنئیرنگ کے اشتراک سے قائم کردہ تھل نووا پاور پراجیکٹ پرائیوٹ لمیٹڈ ان ابتدائی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کے تحت تھر بلاک ٹو کے مقامی کوئلے سے 330 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

اس موقع پر تھر انرجی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم اللہ میمن نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے کمپنی نے چائنا ڈیویلپمنٹ بینک کو غیر ملکی مالی اعانت کیلئے مرکزی منتظم اور حبیب بینک کو مقامی مالی اعانت کیلئے بطور مرکزی منتظم شامل کر رکھا ہے۔

انہوں نے امید ظٓاہر کی کہ مضبوط اور پیشہ ور سپانسرز کے تعاون سے یہ منصوبہ مختص لاگت میں بروقت مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد منصور نے کہا کہ مقامی ایندھن کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا یہ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہونے کے علاوہ ملک میں توانائی کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھل نووا پاور پراجیکٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے لگایا جانے والا یہ منصوبہ پاکستان میں مقامی کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس کی سیریز کے ابتدائی منصوبوں میں سے ہے جس سے ملک کو خاطر خواہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کی بچت ہو گی۔

حبکو حب، نارووال اور آزاد کشمیر میں اپنے چاروں پلانٹس کے ذریعے 2920 میگاواٹس سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حب پاور کمپنی پاکستان کی واحد پاور کمپنی ہے جس کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں چار منصوبے شامل ہیں۔ حب میں چائنا پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ  (CPHGC)، تھر انرجی لمیٹڈ(TEL) ، تھل نوا پاور تھر ون لمیٹڈ اور تھر کول بلاک ٹو میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC)  شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here