بیماری سے پاک آلو کے بیج کی تیاری کے لیے پارک اور گرین سسٹمز پاکستان کے درمیان معاہدہ

بیماری کے حملوں کے باعث پاکستان کو ہالینڈ سے آلو کے بیج منگوانا پڑتے ہیں جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوجاتا ہے ، مسئلے کے حل کے لیے پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کاؤنسل اور گرین سسٹمز باہمی تعاون کے ساتھ وائرس فری بیج تیار کریں گے

1393

اسلام آباد : ٹشو کلچر ٹیکنالوجی پودوں کی تعداد، پیداوار اور ان کے معیار میں بہتری لانے میں انتہائی مددگار ہے اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی بیماری سے پودوں کی حفاظت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

ایسا پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کاؤنسل ( پارک ) کے چئیرمین محمد عظیم خان کا پارک اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی پاکستان میں موجود شاخ گرین سسٹمز پاکستان کے مابین  آلو کے بیماری کے خلاف مضبوط قوت مدافعت رکھنے والے بیج کی پیداوار کے معاہدے کے موقع پر کہنا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والے آلو پر بیماری کے حملوں کی وجہ سے ملک کو ہالینڈ سے آلو کا بیج منگوانا پڑتا ہے  مگر اس معاہدے کے تحت نجی شعبے کی مدد سے ملک میں آلو کا وائرس فری بیج بنایا جائے گا جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

پاکستان میں کسان فصلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سالانہ کتنے ارب کی کیڑے مار ادویات استعمال کرتے ہیں؟

اس سلسلے میں پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کاؤنسل اور گرین سسٹمز پاکستان کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر بریفنگ دیتے ہوئے پارک ایگرو ٹیک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کا ایک اور باب ہے۔

دونوں ادارے باہمی طور پر آلو کے بیس لاکھ وائرس فری بیج بنائیں گے جس سے ان بیجوں کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کے حجم میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

پاکستان میں زراعت کو ترقی دینے کے لیے چین بڑے اقدام پر راضی

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کاؤنسل آلو کے علاوہ ملکی کسانوں کو کھجور، کیلے اور دوسرے پھلوں کے بھی معیاری بیج فراہم کرے گی۔

اس موقع پر گرین سسٹمز پاکستان کے سی ای او رانا تہاور کا کہنا تھا کہ انکی کمپنی آلو کے معیاری اور بیماری سے پاک بیجوں کی پیداوار کے لیے پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کاؤنسل کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرے گی اور اس کے سائنس دانوں کو تربیت اور رہنمائی فراہم کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے صحت مند اور بیماری سے پاک پوووں کی برآمد کے لیے پُراُمید ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here