کے الیکٹرک کے سابق سربراہ وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے توانائی مقرر

تابش گوہر سات سال تک کے الیکٹرک کے ساتھ منسلک رہے اس دوران انہوں نے کمپنی کے ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور بورڈ چئیرمین کی حیثیت سے کام کیا۔

732

اسلام آباد : حکومت نے سابق سربراہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک ) کو وزیراعظم کا مشیر خصوصی برائے توانائی مقرر کردیا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن مییں کہا گیا ہے کہ ‘ وزیراعظم تابش گوہر کو مشیر برائے توانائی مقرر کیے جانے پر انتہائی مسرور ہیں جو فوری طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیں گے ‘۔

کے الیکٹرک کے ساتھ تابش گوہر سات سال تک منسلک رہے  اس دوران انہوں نے بطور  ڈائریکٹر،  چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور کمپنی کے بورڈ کے چئیرمین کی حیثیت سے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

کے الیکٹرک نے سکوک کی پیشکش سے 25 ارب روپے حاصل کرلیے

خیبرپختونخوا میں مساجد کو شمسی توانائی فراہم کی جائے گی

ان کی سربراہی میں کمپنی کی کارکردگی شاندار رہی اور اس نے 2012 میں سترہ سال کے بعد پہلی بار منافع کمایا تھا ۔ وہ Oasis Energy نامی کمپنی کے بانی و چئیرمین بھی ہیں ۔

ان کے پاس آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری کے علاوہ لندن کے کنگز کالج کی فرسٹ کلاس آنرز ڈگری بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here