جاپان، بے روزگاری کی شرح بڑھ کر تین فیصد تک پہنچ گئی

668

ٹوکیو: جاپان نے کہا ہے کہ اگست کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر تین فیصد رہی جو 2017ء  کے وسط سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

وزارت برائے داخلہ امور کی جانب سے جمعے کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اگست کے دوران بے روزگاری کی شرح بڑھ کر تین فیصد تک پہنچ گئی جو جولائی کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ اور 2017ء کے وسط سے اب تک کی سب سے بڑی شرح بے روزگاری ہے۔

جاپان میں بے روگاری میں اضافے کی وجہ وائرس کے باعث ملکی سرحدوں اور سیاحت اور میزبانی کی سرگرمیوں کی بندش ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here