اسلام آباد: سال 2019 میں قومی احتساب بیورو نے کرپٹ عناصر سے 3.84 ارب روپے کرکے ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
اس میں سے 3 ارب 82 کروڑ ستر لاکھ روپے پل بارگین اور ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کرپٹ عناصر کی جانب سے ناجائز کمائی گئی رقم کی رضاکارانہ واپسی کے ذریعے حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے:
علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے نیب ریفرنس تیار
نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ
پلی بارگین اور رضاکارارنہ طور پر واپس کی جانے والی رقم متا ثرہ افراد، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو لوٹا دی گئی۔ جنوری 2019 میں کرپٹ عناصر نے ادارے کو 81 لاکھ روپے جبکہ مئی میں ساٹھ لاکھ روپے رضاکارانہ طور پر واپس کیے۔
پلی بارگین کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ جنوری میں ادارے نے اس ضمن میں دو کروڑ بیاسی لاکھ، فروری میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ، مارچ میں پچھتر کروڑ ساٹھ لاکھ، اپریل میں گیارہ کروڑ ستر لاکھ، مئی مں گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ، جون میں چچودہ کروڑ اسی لاکھ، جولائی میں 43 کروڑ پچاس لاکھ، اگست میں 68 کروڑ ستر لاکھ، ستمبر میں چھیالیس کروڑ ستر لاکھ، اکتوبر میں چھبیس کروڑ بیس لاکھ، نومبر میں اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے اور دسمبر 2019 میں پینتیس کروڑ روپے ریکور کیے۔