کورونا سے متاثرہ زرعی شعبے کے لیے مارک اپ سبسڈی سکیم کا اعلان

اس سکیم کے تحت کسانوں کو زرعی ترقیاقی بنک کے ذریعے قرضے فراہم کیے جائیں گے جن کے مارک اپ کا دس فیصد بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی، سکیم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کے لیے ہے۔

695

اسلام آباد: وزارت فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے زرعی شعبے کو کورونا  اثرات سے نکالنے کے لیے مارک اپ سبسڈی سکیم کا اعلان کردیا۔

اس سکیم کے تحت زرعی قرضوں پر دس فیصد مارک اپ سبسڈی دینے کے لیے 6.8 ارب روپے رکھے جائیں گے اور یہ قرضے زرعی ترقیاتی بنک کے ذریعے دیے جائیں گے۔

مزید برآں یہ سکیم آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کے لیے ہوگی۔

اس سکیم کے تحت یکم جولائی 2020 سے شروع ہوکر تیس جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں زرعی قرضوں پر مارک اپ کا دس فیصد بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

زراعت کیلئے 50 ارب کی سبسڈی رکھی: حکومت کا اسمبلی میں جواب

پاکستان میں زراعت کو ترقی دینے کے لیے چین بڑے اقدام پر راضی

اس سکیم کے لیے اہل ہونے کے لیے ساڑھے بارہ ایکڑ زمین کا مالک ہونا ضروری ہے جب کہ اس کی مدت تیس جون 2021 تک ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے کاٹن وائٹ فلائی سبسڈی سکیم کا اعلان بھی کیا ہے جس کے لیے چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور یہ کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملے سے بچانے کی ادویات پر دی جائے گی۔

اس  سکیم کے تحت سفید مکھی سے بچاؤ کی دوا کے ہر پیکٹ پر تین سو روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here