میپل لیف کا ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ کے ذریعے بجلی کی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ

ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ کی بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے کمپنی کا نیشنل گرڈ اور فرنس آئل سے حاصل ہونے والی بجلی پر انحصار دس فیصد کم ہوجائے گا اور اسے سالانہ 468 ملین روپے کی بچت ہوگی۔

1198

لاہور :  میپل لیف سیمنٹ فیکٹری نے اپنے ویسٹ ہیٹ پلانٹ کی صلاحیت کو سولہ میگاواٹ سے بڑھا کر پچیس میگاواٹ کرنے ک ارادہ بنالیا۔

اس منصوبے پرایک ارب اسی کروڑ روپے لاگت آئے گی جس کے لیے کمپنی قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کے اے ایس بی ریسرچ کے مطابق ویسٹ ہیٹ پلانٹ کی پیداوار بڑھانے سے کمپنی کا نیشنل گرڈ کی بجلی پر انحصار دس فیصد کم ہوجائے گا اور اسے سالانہ 468 ملین روپے کی بچت بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

چھ گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والی بیٹری متعارف

ملک کے انرجی مکس میں پن بجلی کا حصہ بڑھانے پر تیزی سے کام جاری 

میپل لیف کے سی ای او سید طارق سہگل کا کہنا تھا کہ انکی کمپنی لاگت  میں کمی اور اپنی خود کی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس حوالے سے ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ڈپٹی ہیڈ آف ریسرچ شنکر تالریجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کروائے گئے نوٹس کے مطابق میپل لیف اپنے ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ کی پیداواری صلاحیت کو 15.7 میگاواٹ سے بڑھا کر پچیس میگاواٹ کرنا چاہتی ہے جس پر 1.8 ارب روپے لاگت آئے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کی بجلی کی کل ضرورت 65 میگاواٹ ہے جس کا زیادہ تر حصہ کوئلے، فرنس آئل اور نیشنل گرڈ سے حاصل کیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سیمنٹ کی ڈیمانڈ بڑھنےکی وجہ سے ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ اور  فرنس آئل کی مدد سے حاصل ہونے والی بجلی کا متبادل بن جائے گی اور اس سے کمپنی کو آٹھ سے دس روپے فی کلوواٹ آور بچت ہوگی۔

مزید برآں کمپنی کے منافعے میں بھی سالانہ 0.4 روپے فی حصص اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here