چھ گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والی بیٹری متعارف

1180

ٹوکیو: جاپان میں ’بیٹری ڈے‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران برقی موٹر گاڑیوں کی فرم ٹیسلا نے  چھ گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے والی بیٹری متعارف کرا دی۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق برقی موٹر گاڑیوں کی فرم ٹیسلا نے “ٹیبلس” نامی نئی بیٹری متعارف کرائی ہے جو 6 گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی قیمت کلو واٹ فی گھنٹہ کی وجہ سے 14 فیصد مزید کم  ہو گی۔

ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کا کہنا ہے کہ کم قیمت کی وجہ سے دیگر بیٹریوں کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین سال کے اندر ہم ایک ایسی برقی کار مارکیٹ میں لائیں گے جس کی قیمت صرف 25 ہزار ڈالرز ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here