علی بابا گروپ 35 ارب ڈالر کے شئیرز کیوں فروخت کرنا چاہتا ہے؟

دنیا کی مالیاتی تاریخ کی سب سے بڑی پبلک آفرنگ اکتوبر میں ہونے کا امکان، علی بابا سعودی آرامکو کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی

996
سربراہ علی بابا گروپ جیک ما

بیجنگ: چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کا مالیاتی شعبہ (Ant Group) شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک میں مشترکہ لسٹنگ کے لیے 35 ارب ڈالر کے شیئرز کی فروخت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، یہ اب تک تاریخ کی سب سے بڑی پبلک آفرنگ ہو گی جو اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وہ اپنے نقد وسائل میں اضافے کے لیے چین اور ہانگ کانگ سٹاک میں مشترکہ لسٹنگ کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جس کے بعد 35 ارب ڈالر مالیت کے حصص کی فروخت کے لیے پبلک آفرنگ کی جائے گی۔ اس آفرنگ کی کامیابی سے آنٹ گروپ کا مالیاتی حجم بڑھ کر 250 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو نے دسمبر 2019ء میں ایک بڑی پبلک آفرنگ کے تحت 29 ارب ڈالر کے شیئرز فروخت کیے تھے۔

یاد رہے کہ علی بابا کا آنٹ گروپ چین میں دو آن لائن سسٹمز کے تحت ”علی پے“ کے نام سے ایک کمپنی چلا رہا ہے جہاں ای پیمنٹ اور ایپس کے استعمال سے نقد رقم، چیک اور کریڈٹ کارڈز کا استعمال ختم ہوتا جا رہا ہے۔

کمپنی کی گزشتہ ہفتے شنگھائی سٹاک میں لسٹنگ کے بعد اب یہ ہانگ کانگ سٹاک میں لسٹنگ کے لیے کوشاں ہے جس کی تکمیل آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، بعد ازاں اکتوبر تک اس کے شیئرز کی فروخت کے آغاز کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here