سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ ورلڈ بینک میں پاکستان کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہونگے

عہدہ سنبھالنےکے لیے نوید کامران بلوچ اکتیس اکتوبر کو واشنگٹن روانہ ہونگے اور چار سال تک ذمہ داریاں ادا کریں گے

611

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بنک میں پاکستان کے اگلے ایگزیکٹیو ڈائریکڑ کے نام  کی منظوری دے دی ۔ اس اہم ترین عہدے کے لیے فنانس سیکرٹری نوید کامران بلوچ  کو منتخب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حتمی فیصلے کا انتظار کافی عرصے سے کیا جارہا تھا اور ملک کے کئی نامور بیوروکریٹس اس عہدے کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ کررہے تھے مگر عام تاثر یہی تھا  کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو یہ اہم ذمہ داری سونپے گے مگر ایسا نہیں ہوا۔

سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ عالمی بنک میں پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر چار سال کے لیے تعینات رہیںگے اور وہ یہ عہدہ سنبھالنےکے لیے 31 اکتوبر کو واشنگٹن روانہ ہونگے اور شاہد اشرف تارڑ کی جگہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

برآمدات کے فروغ کے لیے فنانس سکیمیں سٹیٹ بنک پر مالی بوجھ کا باعث ہیں : عالمی بنک کی رپورٹ

سی پیک کے تحت 7.603 ارب ڈالر کے 3415 میگاواٹ گرین انرجی پروجیکٹس پر کام جاری

واضح رہے  کہ ورلڈ بنک میں پاکستان کے اگلے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اکنامک افئیرز ڈویژن نے وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان، فنانس سیکرٹری نوید کامران بلوچ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر اور سابق سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ پرمشتمل چار نام پیش کیے تھے۔

ذرائع کا پرافٹ کو بتانا تھا کہ نوید کامران کے نام کی منظوری دیے جانے کے بعد حکومت نے نئے سیکرٹری خزانہ کے لیے سپیشل سیکرٹری فنانس محسن چندنہ ، کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری احمد نواز سکھیرا اور سیکرٹری اکنامک افئیرز ڈویژن کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here