اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مالی سال 2020-2021 کے پہلے دو ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 87.37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2021 کے جولائی اور اگست کے دوران پاکستان نے306.383 ملین ڈالر لاگت کے اسمارٹ فونز درآمد کیے جبکہ گزشتہ مالی سال 2020 کے جولائی اور اگست کے دوران 163.519 ملین ڈالر کی مذکورہ درآمدات کی گئی تھیں۔
سالانہ اعتبار سے اگست 2020 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 85.84 فیصد سے 158.384 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اگست 2019 میں یہ درآمدات 85.224 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
اسی طرح، ماہانہ اعتبار سے اگست 2020 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 7.02 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2020 میں موبائل فونز کی درآمدات 147.999 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔