تین بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کی منظوری

498

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بطور پائلٹ پروجیکٹس تین بارڈرز مارکیٹیں قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ تین بارڈرز مارکیٹیں حکومت کی جانب سے پہلے سے منظور کیے گئے 18 منصوبوں کا حصہ ہے، عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ دو بارڈرز مارکیٹیں بلوچستان میں ماند اور گبد میں اور تیسری بارڈر مارکیٹ خیبرپختونخوا میں شہیدانوں دان میں قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے مقامی  معاشی سرگرمیاں تبدیل جبکہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ رسمی تجارت اور سمگلنگ پر نظر رکھیں گے۔

باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم پہلے سے نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے کے لیے دُوردراز کے علاقوں کو فعال کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ “وزیراعظم نے پہلے سے نظرانداز کیے گئے دُوردراز کے علاقوں کی ترقی پر زور دیا۔ 18 منظور شدہ منصوبوں میں تین بارڈرز مارکیٹوں کو بطور پائلٹ پروجیکٹس منظور کیا گیا ہے، بلوچستان میں ماند اور گبد جبکہ کے پی میں شہیدانوں دان میں قائم کی جانے والی بارڈرز مارکیٹوں سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، ان سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ رسمی تجارت اور سمگلنگ پر بھی نظر رکھی جائے گی، پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here