سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں 9.5 ارب روپے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام بنک اکاؤنٹس دراصل سلمان شہباز کے ہی خفیہ اکاؤنٹس ہیں جن کا سراغ ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے لگایا ہے۔

605

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کو اپنی تحقیقات کے دوران سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ملازمین کے ایسے بنک اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جس میں اربوں روپے کی رقم موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان اور العربیہ شوگر ملوں میں کام کرنے والے  ملازمین کے بنک کھاتوں میں ساڑھے نو ارب روپے موجود پائے گئے ہیں۔

ان میں سے ایک بنک اکاؤنٹ جو کہ ایک چوکیدار کا ہے جس میں دو ارب تیس کروڑ روپے پائے گئے۔ یہی نہیں اس چوکیدار نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک گاڑی  بھی خریدی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کرپشن الزامات، ایف بی آر کے 76 افسروں کیخلاف تحقیقات، 10 نوکریوں سے فارغ، متعدد معطل

علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے نیب ریفرنس تیار

مزید برآں سلیمان شہباز کے کلرک شبیر قریشی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب جبکہ ایک اور ملازم رانا وسیم کے بنک اکاؤنٹ میں  24 کروڑ روپے پائے گئے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ یہ تمام بنک اکاؤنٹس دراصل سلمان شہباز کے ہی خفیہ اکاؤنٹس ہیں جن کا سراغ ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے لگایا ہے۔

ایف آئی اے نے یہ معاملہ مزید تفتیش کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا ہے جو کہ دیگر بنکوں میں ان ملازمین کے بنک اکاؤنٹس کا پتہ چلائے گی۔

ادارے نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے سلیمان شہباز کی کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here