1300 سی سی اور زیادہ پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں دو ماہ کے دوران 59.76 فیصد اضافہ

جولائی اور اگست 2020ء کے دوران ہونڈا سوک، ہونڈا سٹی کے 4 ہزار 190 سوزوکی سویفٹ کے 378، ٹویوٹا کرولا کے دو ہزار 395، ٹویوٹا یاریس تین ہزار 588 یونٹس فروخت ہوئے

669

اسلام آباد: ملک میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی موٹر کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی، اگست) میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 59.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2020ء میں ملک میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کی پیداوار 10 ہزار 139 یونٹس  جبکہ فروخت 10 ہزار 551 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کاروں کی پیداوار 9 ہزار 301 یونٹس اور فروخت 6 ہزار 604 یونٹس رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2020ء میں ہونڈا سوک اور  ہونڈا سٹی کاروں کی پیداوار 4 ہزار 58 یونٹس اور فروخت 4 ہزار 190 یونٹس رہی۔ سوزوکی سویفٹ کی پیداوار جولائی اور اگست 2020ء کے دوران 165 یونٹس جبکہ فروخت 378 یونٹس رہی۔

اسی طرح ٹویوٹا کرولا کی پیداوار دو ہزار 397 یونٹس اور فروخت دو ہزار 395 یونٹس رہی۔ ٹویوٹا یاریس کی پیداوار تین ہزار 519 یونٹس اور فروخت تین ہزار 588 یونٹس رہی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here