‘سی پیک کے تحت 8 زرعی تحقیقاتی مراکز قائم کیے جائیں گے’

585

اسلام آباد: چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ چنگ  (Yao Jing) نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے ساتھ زراعت  کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے آٹھ زرعی تحقیقاتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اپنے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاؤ چنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون حکومت سے حکومت (G2G) اور کاروبار سے کاروبار (B2B) کی بنیاد پر ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ G2G طریقہ کار کے تحت، کراچی میں لوکسٹ کنٹرول سینٹر بنایا جائے گا جبکہ B2B کے تحت پاکستانی کمپنیاں چین کی نجی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں گی،  اس حوالے سے دو پاکستانی کمپنیوں کو پہلے ہی شارٹ لسٹ کیا جا چکا ہے۔

’پاکستانی حکومت جنوبی بلوچستان میں کھجوروں کی پروسیسنگ فیکٹری تعمیر کرنا چاہتی ہے جبکہ آم کی پروسیسنگ کیلئے پلانٹ پر بھی بات چیت چل رہی ہے، کچھ علاقوں میں تیل کے بیج کی کاشت کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور گوشت پروسیسنگ یونٹ کی تعمیر بھی زیرِ غور ہے، کچھ چینی کمپنیوں نے پاکستان کی حلال فوڈ انڈسٹری میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان اور چین کا سی پیک کی تعمیر میں عالمی برادری کی شمولیت پر اتفاق

چینی کمپنی کا پنجاب میں سولر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

چینی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں 11 سال اپنی خدمات پیش کیں اور اپنے قیام میں وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

’میرا پاکستان میں قیام بہت یادگار رہا اور یہ بہت تکلیف دہ ہے کہ اب پاکستان سے جا رہا ہوں، میں نے اپنے کیریر کا ایک تہائی حصہ چین پاکستان دوستی کے لیے وقف کیا۔‘

یاؤ چنگ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں سی پیک کےحوالے سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتِ پاکستان جس انداز میں سی پیک منصوبوں کو چلا رہی ہے اس پر وہ بہت خوش ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here