ترکی کی کراچی میں ٹرام سروس چلانے کی پیشکش

دوست اور برادار اسلامی ملک شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر مئیر ویدر ٹاورسے نمائش گول چکر اور چندریگر روڈ پر ٹرام چلانے کا خواہش مند

708

کراچی : ترکی نے شہر قائد میں دوبارہ ٹرام سروس چلانے کے لیے پاکستان کو پیشکش کردی

اس سلسلے میں ترک قونصل جنرل Tolga Ucak نے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ مفادات کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔

قونصل جنرل Tolga Ucak کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا ملک کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر مئیر ویدر ٹاور سے نمائش گول چکر تک ٹرام سروس چلانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ ترکی چندریگر روڈ پر بھی ٹرام سروس چلانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ترکی کو رواں سال 15 ملین سیاحوں سے 11 ارب ڈالر آمدنی کی توقع

مسائل کی دلدل سے نکل کر عالمی سطح کا شہر: کیسے کراچی پاکستان کی ترقی کو تیز کر سکتا ہے؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی سے ملاقات میں تک قونصل جنرل نے شہر کی لائبریریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ۔

ایڈمنسٹریٹر افتخار شلوانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے آپس میں مثالی تعلقات ہیں اور وہ دوست اور برادر اسلامی ملک کی جانب سے کراچی میں ٹرام سروس کی بحالی کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ  ٹرام سروس کی بحالی شہرکی تاریخ ورثے کو بحال کرنے کا سبب نے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو استنبول کی طرح ٹورسٹ حب بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائیں جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here