علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے نیب ریفرنس تیار

پنجاب کے سینیئر وزیر کے خلاف ریفرنس 1.4 ارب روپے کے اثاثہ جات کی بنا پر بنایا گیا جو کہ ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے : ذرائع

598

لاہور : قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سینیئر وزیر عبد العلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ریفرنس تیار کرکے منظوری کے لیے بھجوادیا۔

پرافٹ اردو کونیب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں چئیرمین نیب نے  قومی احتساب بیورو کے لاہور آفس کا دورہ کیا جہاں نیب ٹیم نے ان سے علیم خان کے خلاف ریفرنس کی تیاری کی زبانی منظوری حاصل  کی۔

اس ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ علیم خان کے خلاف 1.4 ارب روپے کے اثاثوں کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے کیونکہ یہ اثاثے ان کی ثابت شدہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مزید برآں علیم خان کی اندرون و بیرون ملک ایسی کئی جائدادیں ہیں جن کے حصول کے وسائل اور ذرائع تا حال نا معلوم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کیلئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ

علیم خان سرکاری زمین پر قبضے کے مرتکب قرار، اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش

پرافٹ کے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں بھی علیم خان کے خلاف ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اس کیس میں پنجاب کے سینئیر وزیر کے دو مبینہ فرنٹ مین بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن کے ذریعے چار سے پانچ سو لوگوں کے پلاٹ ایک مشہور ہاؤسنگ سوسائٹی کو ٹرانسفر کرکے علیم خان کو غیر قانونی طور پر مالی فائدہ پہنچایا گیا۔

نیب قوانین کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نہ صرف ملزم کی تمام غیر قانونی جائیداد قبضے میں لی جاسکتی ہے بلکہ ملزم کو جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here